کپل شرما نے معروف کامیڈی پروگرام ’کامیڈی نائٹس ود کپل ‘ کو بند کرنے کا اعلان کر دیا
جمعرات 24 دسمبر 2015 12:13
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء ) بھارتی ٹی وی چینل کلر پر نشر ہونے والا مقبول کامیڈی شو ’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘ اگلے برس یعنی 2016 میں بند ہو جائے گا۔ طنز و مزاح پر مبنی یہ ٹی وی پروگرام کافی مقبول ہے اور اس میں شاہ رخ اور سلمان خان جیسے بالی وڈ کے بڑے ستارے شرکت کر چکے ہیں۔ یہ شو اس قدر مقبول ہے کہ آئے دن بالی وڈ کے اداکار اور اداکارائیں اس میں حصہ لیتے رہتے ہیں۔
شو کے میزبان کپل شرما کا کہنا ہے کہ 17 جنوری کو اس شو کی آخری قسط نشر کی جائیگی۔ اطلاعات کے مطابق دو برس سے جاری اس معروف شو کو بند کرنے کا فیصلہ خود کپل شرما نے ہی کیا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ کپل شرما چینل کے رویے سے کافی ’ناراض‘ اور یہی وجہ ہے کہا انھوں نے اسے بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
کپل کی ’ناراضگی‘ اسی طرز کے ایک دوسرے شو ’کامیڈی نائٹس بچاوٴ‘ کی وجہ سے ہے جسے چند ماہ قبل ہی شروع کیا گیا ہے۔
’کامیڈی نائٹس وِد کپل‘ کی ٹیم کا الزام ہے کہ ٹی وی چینل ان کے شو میں آنے والے فنکاروں کو نئے شو ’کامیڈی نائٹس بچاوٴ‘ میں بھی شرکت کے لیے کہا جاتا ہے۔ کپل شرما نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے اس متعلق بتایا کہ ’دونوں ہی شوز کے نام اور فارمیٹ تقریباً ایک ہی جیسے ہیں اور اب وہ ہماری نقل بھی کر رہے ہیں۔ ایسے میں شو پر کی جانے والی محنت بیکار ہے۔‘مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.