رام لکھن کے ریمیک کا حصہ نہیں ہوں ‘ شاہ رخ خان

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:13

رام لکھن کے ریمیک کا حصہ نہیں ہوں ‘ شاہ رخ خان

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) بولی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور معروف فلمساز روہت شیٹی ”چنئی ایکسپریس“ اور حال ہی میں نمائش کیلئے پیش کی گئی ”دلوالے“ جیسی شاندار فلموں میں ایک ساتھ کام کر چکے ہیں۔ تاہم شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ وہ روہت شیٹی کی اگلی فلم میں کام نہیں کر رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی آجکل اپنی نئی آنے والی فلم ”رام لکھن“ کے ریمیک کی تیاریوں میں مصروف ہیں۔

(جاری ہے)

سپر سٹار نے سٹار ڈسٹ ایوارڈ کے ریڈ کارپٹ پر میڈیا کو بتایا کہ وہ روہت شیٹی کی ”رام لکھن “ کا حصہ بالکل نہیں ہیں اور نہ انھیں تاحال فلمساز کی طرف سے کسی کردار کی پیشکش کی گئی ہے۔ہیپی نیو ایئر سٹار کا کہنا تھا کہ وہ ”دل والے“ کی کامیابی پر بے حد خوش ہیں۔ انھوں نے بتایا کہ اگرچہ ملک کے بعض حصوں میں فلم پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا تاہم وہ فلم کی پسندیدگی اور دیکھنے کیلئے آنے والے پرستاروں کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں

متعلقہ عنوان :