سلمان خان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کر لیا گیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:17

سلمان خان کی بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کر لیا گیا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے سپر سٹار سلمان خا ن کے مشہور زمانہ ہٹ اینڈ رن کیس میں بریت کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وکیل استغاثہ آئندہ سال جنوری کے پہلے ہفتے میں اپیل دائر کر دیں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے سپر سٹار کو رواں برس10دسمبر کے روز ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے ناکافی شواہد کی بنا پر تمام تر الزامات سے باعز ت بری کر دیا گیا تھا۔

ممبئی ہائی کورٹ کی طرف سے اداکار کی بریت کا فیصلہ سناتے ہوئے یہ بھی کہا گیا تھا کہ ان پر لگائے گئے الزامات ثابت نہ ہونے پر انھیں کسی صورت مجرم قرار نہیں دیا جا سکتا۔یاد رہے ممبئی ہائی کورٹ کے جسٹس اے آر جوشی کی طرف سے سلمان خا ن کی بریت کا فیصلہ اداکار کی طرف سے سیشن کورٹ کے فیصلے کے خلاف کی گئی اپیل میں سنایا گیا تھا

متعلقہ عنوان :