گینگ ریپ سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے ‘ پریانکا چوپڑا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:17

گینگ ریپ سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے ‘ پریانکا چوپڑا

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء)بھارت میں آجکل 16دسمبر کے روز کینگ ریپ کے جرم میں ملوث نابالغ مجرم کی رہائی بحث کیلئے اہم موضوع ہے۔ اداکارہ پریانکاچوپڑا نے اپنی نئی آنے والی فلم ”جئے گنگا جل“ کی ٹریلر لانچ تقریب کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گینگ ریپ ایک سنگین اور ناقابل معافی جرم ہے۔ دی انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ کا کہنا ہے کہ انھیں عورت ہونے کے ناطے اس واقعے کے رونما ہونے پر بے حد افسوس ہے۔

(جاری ہے)

اداکارہ نے میڈیا کو بتایا کہ وہ قانون کی پاسداری کرنے والی شہری ہیں لہٰذا وہ عدالت کے فیصلے کو غلط قرار نہیں دے سکتیں تاہم انکی اپنی رائے کے مطابق مجرم کا جرم ناقابل معافی ہے۔جبکہ جئے گنگا جل کے ڈائریکٹر پرکاش جاہ کا کہنا تھا کہ قانون کی نظر مجرم نابالغ ہے تاہم ان کے خیال کے مطابق یہ ہماری بد قسمتی ہے کہ بچے بھی خواتین کی عزت تار تار کرنے لگے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ملک میں نابالغ کی عمر18 سال سے کم کرکے16 کرنے سے جرم کم نہیں ہوں گے بلکہ اس کیلئے عوام میں شعور پیدا کرنے کی اشد ضرورت ہے