کیا حکومت نے پی آئی اے کو بیچ دیا؟؟ معروف صحافی مبشر لقمان نے اہم انکشاف کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 12:21

کیا حکومت نے پی آئی اے کو بیچ دیا؟؟ معروف صحافی مبشر لقمان نے اہم انکشاف ..

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے پاکستان کے معروف صحافی مبشر لقمان نے پی آئی اے سے متعلق ہو شربا انکشافات کیے ہیں۔ مبشر لقمان نے پاکستان کی قومی ائیر لائن پی آئی اے سے متعلق بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت نے 3 فیصد پر پی آئی اے کے تمام روٹس بین الاقوامی ائیر لائن اتحاد ائیر لائنز کے سپُرد کر دئے ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ پچاس فیصد سے زیادہ مسافر لوڈ بین الاقوامی ائیر لائن Emiratesکو دے دیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے پی آئی اے کے روٹس بین الاقوامی ائیر لائن کے سپُرد کرنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں بوئنگ 777 کے علاوہ پی آئی اے کا کوئی طیارہ نہ تو متحدہ عرب امارات میں پرواز لیجا سکتا ہے اور نہ ہی پی آئی اے کی کسی پرواز کو متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں پرواز کی اجازت ہے۔ انہوں نے مزید کیا کہا آپ بھی سنئیے:

متعلقہ عنوان :