جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:26

جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان چار میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ..

ڈربن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے مابین سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک ڈربن میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

دوسرا ٹیسٹ 2 سے 6 جنوری تک کیپ ٹاؤن، تیسرا 14 سے 18 جنوری تک جوہانسبرگ جبکہ چوتھا اور آخری ٹیسٹ 22 سے 26 جنوری تک سینچورین میں کھیلا جائے گا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 3 فروری، دوسرا 6 فروری، تیسرا 9 فروری، چوتھا 12 فروری جبکہ پانچواں اور آخری ون ڈے 14 فروری کو کھیلا جائے گا۔ دورے میں شامل پہلا ٹی 20 انٹرنیشنل 19 فروری اور دوسرا 21 فروری کو کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :