آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:27

آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ 26 دسمبر سے شروع ہوگی

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) 19 ویںآ ل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چمپئن شپ 26 دسمبر سے فاسٹ یونیورسٹی اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس نے بتایا کہ چمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی اور چمپئن شپ کا افتتاح عالمی چمپئن عامر خان کریں گے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات زور شور پر کئے جا رہے ہیں اور چمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں 25 دسمبر کو اسلام آباد پہنچیں گی۔ چمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :