انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سرینا ولیمز اور نواک جوکووچ کو 2015 کا بالترتیب خواتین اور مردوں کا بہترین کھلاڑی قرار دیدیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:27

انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سرینا ولیمز اور نواک جوکووچ کو 2015 کا بالترتیب ..

جنیوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے سرینا ولیمز اور نواک جوکووچ کو 2015 کا بالترتیب خواتین اور مردوں کا بہترین کھلاڑی قرار دے دیاجبکہ ثانیہ مرزا اور مارٹینا ہنگز سال کی بہترین ویمن ڈبلز چمپئن قرار پائے دونوں نے سال کے چار گرینڈ سلیمز میں سے تین جیتے اور عالمی درجہ بندی میں دوسروں سے کہیں آگے ہیں۔

(جاری ہے)

چھٹی مرتبہ آئی ٹی ایف ورلڈ چمپئن بننے والی سرینا نے 2015 میں کل پانچ ٹائٹل جیتے جولائی میں ومبلڈن جیتنے کیساتھ ہی سرینانے اپنے کیرئیر میں دوسری مرتبہ تمام چار گرینڈ سلے مز ٹائٹل اپنے نام کیے۔دوسری جانب جوکووچ اپنے کیرئیر میں پانچویں مرتبہ یہ اعزاز حاصل کیا انہوں نے اپنے کیرئیر کی بہترین پرفارمنس دکھاتے ہوئے 11 ٹائٹل جیتے۔آئی ٹی ایف نے بھارت کی ثانیہ مرزا اور سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہنگز کی جوڑی کو سال کی بہترین ویمن ڈبلز چمپئن قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :