کئی فلمیں شروع کررکھی ہیں جو انڈسٹری کودوبارہ سہارے دینے میں اہم کردار ادا کریں گی ‘ سید نور

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:36

کئی فلمیں شروع کررکھی ہیں جو انڈسٹری کودوبارہ سہارے دینے میں اہم کردار ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) پاکستان فلم انڈسٹری کے مایہ ناز سینئر ہدایتکار سید نور نے کہا ہے کہ فلم انڈسٹری کو بحران سے نکالنے کے لئے نئے اور جدید سینماگھروں کی جلد تعمیر نہایت ضروری ہے ،فنانسر کروڑوں روپے لگا کر فلم بناتا ہے او رجب ریلیز نگ کا موقعہ آتا ہے تو بد قسمتی سے سینماء نہیں ملتا جس کی وجہ سے فنانسروں کا کروڑوں کا نقصان ہوجاتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں سید نور کا کہنا تھا کہ ہمار سرکٹ پہلے ہی بہت چھوٹا ہے او رسینماء گھروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے فلم پر وڈیوسرفلم بنانے سے کتراتے ہیں ۔خدا کا شکر ہے کہ اب پاکستان میں اچھی فلمیں بنائی جارہی ہیں اور شائقین فلم کے اعتماد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ذاتی طور پر میری خواہش ہے کہ فلم انڈسٹری کا سنہری دور واپس آجائے گا جس کے کیلئے میں بہت محنت کررہا ہوں اور میں نے کئی فلمیں شروع کررکھی ہیں جو انڈسٹری کودوبارہ سہارے دینے میں اہم کردار ادا کریں گی ۔