حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام خوشحال ہوئے ہیں ‘ زارا اکبر

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:36

حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام خوشحال ہوئے ہیں ‘ زارا اکبر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) نامور اداکارہ و نائب صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) کلچرل ونگ پنجاب زارااکبر نے کہاہے کہ مسلم لیگ نواز کی عوام دوست حکومت نے پاکستانی عوام اور خاص طور پر فنکاروں کی فلاح بہبود کیلئے گراں قدر خدمات سرانجام دی ہیں جس کی وجہ سے عوام کا حکومت پر اعتماد بڑھا ہے جو بڑی خوش آئند بات ہے ۔

” اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔

(جاری ہے)

2015ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے زارا اکبر نے کہاکہ حکومت کی مثبت پالیسیوں سے عوام خوشحال ہوئے ہیں ۔ میں بطور فنکارہ حکومت سے امید کرتی ہوں کہ وہ بہت جلد تمام فنکاروں کیلئے رہائشی کالونی کا اعلان کریں گے تاکہ بے گھر فنکاروں کو بھی چھت میسر ہو سکے ۔ انہوں نے کہاکہ بطور پارٹی ورکر خواہش ہے کہ فنکاروں کے جا ئز حقوق کیلئے ( ن) لیگ کی اعلیٰ قیادت تک فنکاروں کے مسائل کو اچھے انداز میں پیش کروں تاکہ فنکار بھی عزت اور احترام کے ساتھ زندگی بسر کرسکیں ۔