کارکردگی کی بنیاد پر سینئر فنکاروں کوصدارتی ایوارڈ سے نوازاجائے‘ راشد محمود

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:39

کارکردگی کی بنیاد پر سینئر فنکاروں کوصدارتی ایوارڈ سے نوازاجائے‘ ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء ) سینئر اداکار راشد محمود نے کہا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ کارکردگی کی بنیاد پر سینئر فنکاروں کوصدارتی ایوارڈ سے نوازے کیونکہ پچھلی حکومتوں نے بعض فنکاروں میں کارکردگی کی بجائے ذاتی پسند اور نا پسند کی بنیاد پر ایوارڈ بانٹے جو فن اور فنکار سے زیادتی کے مترادف ہے ۔

(جاری ہے)

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ بے شمار سینئر اداکار جنہوں نے اپنی زندگی فن اور فنکار کے لئے وقف کردی مگر ان کی خدمات کا اعتراف کسی حکومت نے نہیں کیا اور وہ ابھی تک صدارتی ایوارڈ سے محروم ہیں اور کچھ بد قسمت یہ آس دل میں لیے دنیا سے رخصت ہوچکے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ میں بھی اس حوالے سے پر امید ہوں کہ موجودہ فنکار دوست حکومت فنکاروں کے جائز حقوق کا خیال کرتے ہوئے فنکاروں سے بھر پور تعاون کیا جائے گا جس کے وہ مستحق ہیں۔