فواد عالم کو قائداعظم ٹرافی کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر خراب رویہ اپنانے کی پاداش میں جرمانہ عائد
جمعرات 24 دسمبر 2015 12:51
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان آل راوٴنڈر فواد عالم کو قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے میچ میں امپائر کے فیصلے پر خراب رویہ اپنانے کی پاداش میں جرمانہ عائد کردیا گیا۔فواد عالم ڈومیسٹک کرکٹ میں نیشنل بینک آف پاکستان(این بی پی) کی جانب سے کھیلتے ہیں۔نیشنل اسٹیدیم کراچی میں قائداعظم کرکٹ ٹرافی کے سپر ایٹ مرحلے میں این بی پی اور ایس ایس جی سی کے درمیان کھیلے گئے میچ میں فواد عالم نے امپائر عرفان دلشاد کی جانب سے ایل بی ڈبلیو آوٴٹ قرار دینے پر ناراضی کا اظہار کیا تھا جس پر انھیں میچ فیس کے برابر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔
فیلڈ امپائرضمیر حیدر اور عرفان دلشاد نے میچ ریفری سابق ٹیسٹ فاسٹ باوٴلر انورخان کو میچ کی رپورٹ جمع کروادی جس کے تحت انھوں نے فواد عالم کو جرمانے کی سزا سنادی۔(جاری ہے)
این بی پی نے ایس ایس جی سی کو 7 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ اس سے پہلے میچ میں انھیں یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ(یو بی ایل) کے خلاف شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فواد عالم نے پاکستان کی جانب سے3 ٹیسٹ، 38 ون ڈے اور 24 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے ہیں۔ ٹیسٹ کرکٹ میں ایک سنچری کی مدد سے 250 رنز بنائے ہیں جبکہ انھیں ڈیبو ٹیسٹ میں سنچری بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔ون ڈے کرکٹ میں انھوں نے ایک سنچری اور 6 نصف سنچریوں کے بدولت 966 رنز بنائے جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں 194 رنز بنائے ہیں۔
متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
-
انڈونیشیا کی روہمالیا نے ویمن ٹی ٹوئنٹی میں تاریخ رقم کردی
-
ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مڈل اوورز میں پاکستان کے سکورنگ ریٹ نے خطرے کی گھنٹی بجا دی
-
پاکستان نیوزی لینڈ کی کمزور ٹیم کیخلاف بھی سیریز نہ جیت سکا
-
چیئرمین پی سی بی نے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی تحلیل کر دی،7 رکنی نئی سلیکشن کمیٹی تشکیل
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
پاکستان باولر کا اچھا کم بیک، کیوی بلے باز تگڑا ہدف دینے میں ناکام ہو گئے
-
سیریز جیتنے کا آخری موقع، کیویز کیخلاف چوتھے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 5 تبدیلیاں کر دی گئیں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.