فیس بْک پر ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ سے زائد لائیکس مل گئیں

جمعرات 24 دسمبر 2015 12:52

فیس بْک پر ثانیہ مرزا کو ایک کروڑ سے زائد لائیکس مل گئیں

حیدر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کی کامیابیوں میں ایک اور تاج اس وقت جڑ گیا جب ان کے فیس بْک کے صفحے پر لا ئیکسکی تعداد ایک کروڑ سے زائد ہو چکی ہے۔

(جاری ہے)

ثانیہ مرزا نے اس کامیابی کا جشن منایا اور ٹینس ریکیٹ تھامے اپنی ایک تصویر شیئر کی جس پر لکھا تھا ایک کروڑا سمائیلس۔ انہوں نے فیملی آف 10 م کے لئے اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ثانیہ سوشل میڈیا پر کافی فعال رہتی ہیں اور ٹویٹر پر ان کے 32 لاکھ 60 ہزار فالوورز ہیں۔