لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی ، نئے جوڑے کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ گھر کی تعمیر مکمل

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 12:57

لاہور : وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کی شادی ، نئے جوڑے کے لیے جدید سہولیات ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : وزیراعظم نواز شریف کی نواسی اور مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا کی شادی کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل ہو چکی ہیں۔ مریم نواز کی صاحبزادی مہر النسا اور ان کے شوہر راحیل منیر کے لیے تعمیر کروائے گئے نئے گھر کی تعمیر و تزئین و آرائش کا کام مکمل ہو گیا ہے۔ نئے جوڑے کے لیے تعمیر کروایا گیا یہ گھر باوا پارک اپرمال پر واقع ہے ۔

گھر کی دو منزلہ عمارت دو کنال کے احاطے پر محیط ہے ۔ نو تعیمر لگژری رہائش گاہ زلزلہ پروف ہے جسے دنیا کے جدید سسٹمز سے آراستہ کیا گیا ہے۔ چار بیڈرومز اور وسیع لانجز پر مشتمل اس رہائش گاہ کو تین ماہ میں تیار کیا گیاجس میں ایک وقت میں سینکڑوں افراد اپنے فرائض سر انجام دیتے رہے۔ وزیر اعظم کی نواسی کے لیے گھر کی تعمیر میں دوبئی اور ابوظہبی سمیت دیگر ممالک میں بڑے بڑے تعمیراتی پراجیکٹس پر کام کیلئے معروف کنسٹرکشن کمپنی”پاکستان ٹیکنیکل ایسوسی ایٹ پرائیویٹ کے مطابق نئے گھر کی تعمیر و آرائش میں مہرالنسا کے دولہا راحیل منیر نے بھی خصوصی دلچسپی لیتے ہوئے روزانہ کی بنیاد پر سائٹ کا وزٹ کیا اور ورکرز کو ہدایات جاری کیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق گھر کی تعمیر میں دولہا کی جانب سے بھی کروڑوں روپے خرچ کئے گئے ہیں۔ جبکہ اس نئے جوڑے کیلئے تیار کئے گئے خوشنما گھر کے قریب مہر النسا کے سسرالی خاندان کے بھی دو تین گھر آباد ہیں۔ واضح رہے کہ آج کل جاتی امرا رائے ونڈ میں وزیراعظم نوازشریف کی نواسی مہر النسا کی شادی کی تقریبات کا سلسلہری ہے اور بیرون ملک مقیم قریبی عزیز و اقارب کی شادی میں شرکت کیلئے لاہور آمد کا سلسلہ بھی شروع ہو گیا ہے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کی نواسی کا نکاح رواں سال چھ ماہ قبل مدینہ منورہ میں ہوا تھا۔ مہر النسا کی رسم حنا آئندہ کل، رخصتی پرسوں جبکہ ولیمہ کی تقریب 27 دسمبر کو منعقد کی جائے گی۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم نواز شریف نے ہدایات جاری کر رکھی ہیں کہ شادی کی کوئی تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں ہو گی جبکہ شادی میں قریبی عزیز و اقارب ہی کو مدعو کیا گیا ہے جبکہ کسی بھی وزرا یا رہنما کو اس کے ذاتی منصب کی بنا پر شادی میں مدعو نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :