سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل جمعے کو کھیلا جائیگا

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:02

سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹبال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل جمعے ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء)اسلام آباد فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام جاری سٹاف ویلفیئر آرگنائزیشن فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا کوارٹر فائنل اکبر کلب اور اسلام آباد اکیڈمی کلب کی ٹیموں کے درمیان جمعہ کو ٹی اینڈ ٹی گراؤنڈ پر کھیلا جائیگا۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ میں اسلام آباد کی بہترین 20 ٹیمیں ناک آؤٹ سسٹم کی بنیاد پر شرکت کرینگی جن میں اکبر کلب، مہران کلب، ماڈل ٹاؤن کلب، الفیصل کلب، کرن کلب، ہما کلب، ذیشان کلب، غوری کلب، اسلام آباد اکیڈمی کلب، پونا کلب، القائم کلب، حیدری کلب، ینگسٹرکلب، قائداعظم کلب، بولان کلب، راوی کلب، جناح کلب، رمناکلب، پی ٹی سی ایل یوتھ کلب اور اسلام آباد کلب کی ٹیمیں شامل ہیں۔