Live Updates

لودھراں این اے 154 ضمنی انتخاب، عوام کا پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کے جیتنے کی خوشی میں ترین ڈے منانے کا اعلان ، رکشہ مالک نے مفت سفر کی سہولت دینے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 13:07

لودھراں این اے 154 ضمنی انتخاب، عوام کا پی ٹی آئی رہنماجہانگیر ترین کے ..

لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء) : این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی رہنما جہانگیر خان ترین نے ن لیگی رہنما صدیق بلوچ کو عبرتناک شکست دی۔جہانگیر خان ترین کے جیتنے کی خوشی میں آج لودھراں بھر میں ترین ڈے منایا جا رہا ہے ۔

(جاری ہے)

جہانگیر خان ترین کے حامی رکشہ ڈرائیورز نے بھی جہانگیر ترین کے جیتنے کی خوشی میں آج دن بھر سواریوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ رکشہ ڈرائیور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے قائد عمران خان اور جہانگیر خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہمیں ان کے جیتنے اور لودھراں میں نئے پاکستان کی جھلک نظر آنے کی بے حد خوشی ہے جس کے باعث میں نے آج سواریوں کو مفت سفری سہولیات فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :