19ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ (ہفتہ)شروع ہو گی،افتتاح عالمی چیمپئن عامر خان کریں گے

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:10

19ویں آل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ (ہفتہ)شروع ہو گی،افتتاح ..

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔24دسمبر۔2015ء) 19 ویںآ ل پاکستان انٹر یونیورسٹیز باکسنگ چیمپئن شپ ہفتہ سے فاسٹ یونیورسٹی، اسلام آباد میں شروع ہوگی۔

(جاری ہے)

آرگنائزنگ سیکرٹری عون عباس نے بتایا کہ چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 33 یونیورسٹیز کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کر دی ہے اور چیمپئن شپ کا افتتاح عالمی چیمپئن عامر خان کریں گے ۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چیمپئن شپ کی تیاری کے سلسلہ میں انتظامات زور شور پر کئے جا رہے ہیں اور چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے ٹیمیں (کل) جمعہ کو اسلام آباد پہنچیں گی، چیمپئن شپ پانچ روز تک جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :