بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اپنی 59 ویں سالگرہ منائی

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:33

بالی وڈ اداکار انیل کپور نے اپنی 59 ویں سالگرہ منائی

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) بالی وڈ کے صف اول کے اداکاروں میں شمار کئے جانے والے اداکار انیل کپور نے اپنی 59 ویں سالگرہ منائی ۔

(جاری ہے)

24 دسمبر 1956 کو بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں پیدا ہونے والے انیل کپور نے بالی وڈ میں اپنے کیریئر کا آغاز 1979 میں فلم تمارے سے معاون اداکار کی حیثیت سے کیا لیکن بالی وڈ میں انہیں پہلی کامیابی فلم ” وہ سات دن “ سے ملی اس کے بعد سے انیل کپور نے پکا ، تیزاب ، پرندہ سمیت لاتعداد بالی وڈ فلموں میں کام کر کے کئی ایوارڈز اپنے نام کئے ۔ بالی وڈ میں پروڈیوسر اور اداکار کی حیثیت سے اپنی پہچان بنانے والے انیل کپور کی پہلی بین الاقوامی فلم سلم ڈاگ ملینئیر نے کئی آسکر ایوارڈز بھی اپنے نام کئے ۔

متعلقہ عنوان :