فوربز میگزین، زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں جانی ڈیپ کا پہلا نمبر

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:36

فوربز میگزین، زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں میں جانی ڈیپ کا پہلا ..

نیو یارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء)امریکی میگزین فوربز نے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکاروں کی فہرست جاری کی ہے۔ جس کے مطابق جانی ڈیپ پہلے نمبرپر آ گئے ہیِں۔ فوربز کی دو ہزار پندرہ کی فہرست کے مطابق ڈیپ کو ملنے والے ایک ڈالر معاوضے کے بدلے انکی فلم نے صرف ایک ڈالر بیس سینٹ کمائے۔

(جاری ہے)

پائریٹس آف دی کیریبین کے اداکار کا جادو اس برس نہیں چل سکا۔ ان کی فلم مورٹ ڈیکائی نے پونے پانچ کروڑ ڈالر کمائے جبکہ اس پر لاگت چھ کروڑ ڈالر آئی۔ آسکر ایوارڈ یافتہ اداکار ڈینزل واشنگٹن دوسرے نمبر پر جبکہ مزاحیہ اداکار وِل فیرل تیسرے نمبر پر آئے۔ آئرش اداکار لیام نیسن اور وِل سمتھ چوتھی اور پانچویں پوزیشن حاصل کی