انٹرنیشنل اتھلیٹکس فیڈریشن کے ڈپٹی سیکرٹری عہدے سے علیحدہ ہو گئے

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:37

انٹرنیشنل اتھلیٹکس فیڈریشن کے ڈپٹی سیکرٹری عہدے سے علیحدہ ہو گئے

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء)انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف اتھلیٹکس فیڈریشن کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل ای میلزافشا کئے جانے کے الزامات کی تحقیقات کیلئے اپنے عہدے سے الگ ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نک ڈیویز پر ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے انعقاد سے پہلے ڈوپ ٹیسٹوں کے بارے میں ای میلز بھیجنے کا الزام ہے۔آئی اے اے ایف نے کہا ہے کہ ڈیویز معاملے کی تحقیقات کے دوران عہدے سے الگ رہیں گے تاکہ تحقیقات آزادانہ طور پر کی جا سکیں۔

(جاری ہے)

نک ڈیویز نے پاپا مساتا ڈیاک کو ایک ای میل میں روسی اتھلیٹکس کے ڈوپنگ ٹیسٹ مثبت آنے کی بات کی تھی۔ دوسری طرف پاپا مساتا ڈیاک اور ان کے والد کی مالی بدعنوانی پر بھی تحقیقات جاری ہیں۔حال ہی میں ایک رپورٹ میں فیڈریشن کے کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویہ کے استعمال کے معاملے پر چشم پوشی کرنے پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روسی کھلاڑیوں کے ممنوعہ ادویہ کے استعمال کا معاملہ سامنے آ گیا ہے جبکہ فیڈریشن اسے دو سال تک چھپاتی رہی۔حال ہی میں فرانسیسی اخبار نیڈیویز کی انتہائی خفیہ ای میل شائع کر دی ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ وہ اینٹی ڈوپنگ ڈیپارٹمنٹ والوں کے ساتھ بیٹھ کر اس مسئلہ پر بات کرنا چاہتے ہیں۔ ۔