پاکستان سپر لیگ ، شاہد آفریدی کی پشاور زلمی سوشل میڈیا پر سرفہرست

جمعرات 24 دسمبر 2015 13:40

پاکستان سپر لیگ ، شاہد آفریدی کی پشاور زلمی سوشل میڈیا پر سرفہرست

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایڈیشن ابھی شروع بھی نہیں ہوا مگر ملکی شائقین کرکٹ میں ایونٹ کیلئے جوش و جذبہ پیدا ہو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی کی ٹیم پشاور زلمی ٹاپ پوزیشن پر دیکھی جا رہی ہے جس نے 81 ہزار سے زائد لائیکس حاصل کرلئے ہیں ۔

(جاری ہے)

شائقین کرکٹ کو متوجہ کرنے کیلئے تمام فرنچائز نے اپنی تشہیر کا عمل تیز کر دیا ہے جس میں ’’لالہ‘‘کی ٹیم سرفہرست ہے جب کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کو 57 ہزار سے زائد اور لاہور قلندرز کو 42 ہزار سے زیادہ لائیکس مل چکے ہیں ۔ کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز تاحال کرکٹ مداحوں کی توجہ سے محروم ہیں ۔