ہندو ووٹرز کا دھوکہ ، اُمیدوار نے اہل خانہ سمیت اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 14:08

ہندو ووٹرز کا دھوکہ ، اُمیدوار نے اہل خانہ سمیت اسلام قبول کرنے کا اعلان ..

بنجور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء): ہندو ووٹرز کے دھوکے سے دلبرداشتہ ہو کر ایک اُمیدوار نے اہلٍ خانہ سمیت اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ہرپل سنگھ نامی شخص نے بنجور میں گرام پرادھن انتخابات میں حصہ لیا، علاقہ میں کُل ووٹرز کی تعداد 1300 تھی جن میں 500 ہندو برادری اور 800 ووٹرز مسلم برادری سے تعلق رکھتے تھے ۔

(جاری ہے)

ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے ووٹرز نے ہرپل سنگھ سے ووٹ دینے کا وعدہ تو کیا لیکن عین پولنگ کے دن اپنے وعدے سے مُکر گئے۔ جس کے باعث ہر پل سنگھ کو شکست کا سامنا رہا۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہو کر ہر پل سنگھ نے اپنے اہلٍ خانہ کے 13 افراد کے ہمراہ اسلام قبول کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہرپل سنگھ کے اس اعلان نے گاؤں کے مقامی افراد کو بھی حیرانی میں مبتلا کر دیا ہے جبکہ ہر پل سنگھ نے موقف اپنایا کہ اگر اپنی برادری کے ساتھ کھڑے ہونے یا ان کی حمایت کرنے کا یہی صلہ ہے تو پھر اس برادری میں رہنے کا بھی کوئی فائدہ نہیں ہے۔