Live Updates

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد مشکلات سے دوچار پی ٹی آئی کی سیاست کو لودھراں ضمنی انتخاب میں کامیابی سے ’ سہارا ‘ مل گیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 14:36

بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد مشکلات سے دوچار پی ٹی آئی کی سیاست ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد مشکلات سے دوچار پی ٹی آئی کی سیاست کو لودھراں کے ضمنی انتخاب میں کامیابی سے ایک مرتبہ پھر ” سہارا “ مل گیا ،پی ٹی آئی اب بھرپور اپوزیشن کیساتھ الیکشن ٹربیونل میں دائر این اے 122کی دوسری انتخابی عذر داری کو منطقی نتیجے تک پہنچانے اور خواجہ سعد رفیق کے سپریم کورٹ سے حکم امتناعی کو ختم کرانے کیلئے نئے جذبے سے جدوجہد کا آغاز کرے گی ۔

(جاری ہے)

ملکی سیاست پر نظر رکھنے والے حلقوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کی طرف سے جن چار حلقوں کو کھولنے کا مطالبہ کیا گیا تھا ان میں شامل لودھراں کے حلقے میں ضمنی انتخاب میں پی ٹی آئی کی کامیابی نے اس کے دھاندلی کیخلاف مسلسل شور شرابے سے عوام کیلئے بیزاری کا سبب بننے والی سیاست کو دوبارہ سہارا مل دیا ہے اور اس سے اسے نئی توانائی بھی میسر آئی ہے ۔ پی ٹی آئی اب نہ صرف بھرپور اپوزیشن کرے گی بلکہ انتخابی دھاندلی سے متعلق الیکشن ٹربیونلز اور عدالتوں میں زیر معاملات معاملات کو بھی نئے جذبے سے منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے جدوجہد کرے گی ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات