سابق ورلڈ چیمپین ٹائیگر ووڈز نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:05

سابق ورلڈ چیمپین ٹائیگر ووڈز نے ریٹائرمنٹ پر غور شروع کردیا

نیویارک (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) سابق ورلڈ چیمپئن امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے ریٹائرمنٹ پرغور شروع کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

امریکی میڈیا کے مطابق ٹائیگر ووڈز کا کہنا ہے کہ یہ سال کافی مشکل ثابت ہوا ہے اور وہ اپنی فٹنس کے حوالے سے کافی پریشان رہے ، ٹائیگر ووڈز کے مطابق وہ اب 40 سال کے ہوچکے ہیں اور گالف کے لئے پوری طرح فٹ ہونا بہت ضروری بھی ہے ۔