کراچی،رسول اکرم کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے ،حسن جعفرنقوی

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) تنظیم المکاتب پاکستان کے تحت رضویہ سوسائٹی میں منعقدہ جشن میلاد کے اجتماع سے خطاب کے دوران مولانا حسن جعفر نقوی نے کہا کہ رسول اکرم کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے آپ کی آمد پر دنیا سے ظلم و جبرکا خاتمہ ہوا اور آپ نے انسانیت کے لئے رہنماء اصول فراہم کئے جن کو اپنا کر ہر دور کا انسان کامیابی اور کامرانی سے ہمکنار ہوسکتا ہے ،آج ضرورت اس بات کی ہے کہ آپ کی سیرت و کردار اور طرز زندگی کو اپنایا جائے تاکہ دنیا میں امن کا قیام ہو اور مسلمان بھی عزت و حرمت کے ساتھ اپنی زندگی گزار سکیں انہوں نے مسلم دنیا اور حکمرانوں سے کہا کہ وہ انہی مقدس ہستیوں خاص طور پر محمد و آل محمد کے سیرت و کردار کی پیروی کریں کیونکہ ان کی محبت کو فرض قرار دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا اور سیرت طیبہ پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔

متعلقہ عنوان :