برطانوی فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:14

برطانوی فاسٹ باولر جیمز اینڈرسن جنوبی افریقہ کیخلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ ..

ڈربن (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) انگلش فاسٹ بالر جیمز اینڈرسن کی فٹنس مسائل کے باعث جنوبی افریقہ کے خلاف باکسنگ ڈے ٹیسٹ سے باہر ہوگئے ہیں ۔

(جاری ہے)

33 سالہ جیمز اینڈرسن نے دو دن قبل پریکٹس سیشن کے دوران پنڈلی میں تکلیف کی شکایت کی ہے جس پر ان کا سکین کیا گیا ۔ سکین کی رپورٹ کے مطابق اینڈرسن پٹھوں کے کھنچائو کے باعث جنوبی افریقہ کیخلاف 26 دسمبر سے شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ میچ سے باہر ہوگئے ہیں ، اینڈرسن کے پہلے ٹیسٹ سے باہر ہونے کے باعث کرس ووکس کو حتمی الیون میں شامل کیے جانے کا امکان ہے ۔