کراچی کو جرائم پیشہ عناصر اور لاقانونیت کے سپرد نہیں کیا جاسکتا،غلام مرتضی جتوئی

جمعرات 24 دسمبر 2015 15:35

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) وفاقی وزیر صنعت و پیداوار غلام مرتضیٰ جتوئی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ کراچی کو جرائم پیشہ عناصر اور لاقانونیت کے سپرد نہیں کیا جاسکتا، قیام امن کے لیے اگر وفاق کو مشکل فیصلے بھی کرنا پڑے تو کریں گے،گذشتہ روز یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اٹھارہویں ترمیم کے بعد وفاقی وزارت صنعت و تجارت کے پاس صرف پالیسی سازی اور ریگولیرائزیشن کے اختیارات ہیں، اس وقت صنعتوں کے حوالے سے ہمارے پاس کوئی ایسا ادارہ نہیں جو فیلڈ میں ہولیکن اس کے باوجود صنعت کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے ان کا ساتھ دینے کو تیار ہیں۔