محسن انسانیت ﷺ کی شان میں کہے گئے مہندر سنگھ بیدی کے اشعار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعرات 24 دسمبر 2015 16:10

محسن انسانیت ﷺ کی شان میں کہے گئے مہندر سنگھ بیدی کے اشعار

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 دسمبر 2015 ء):محسن انسانیت اور اللہ تعالیٰ کے آخری نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٍ وسلم کو محض مسلمانوں ہی میں نہیں بلکہ دنیا کے دوسرے مذاہب میں بھی مانا جاتا ہے . محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٍ وسلم کی دی گئی تعلیمات دنیا بھر میں مانی اور سراہی بھی جاتی ہیں.

(جاری ہے)

سکھ برادری کے ایک معروف شاعر کنور مہندر سنگھ بیدی نے بھی حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٍ وسلم کی شان میں کچھ اشعار اس قدر رفاقت اور عزت سے بیان کیے ہیں کہ جو بھی سُنے وہ داد دئیے بغیر نہیں رہ سکتا . مہندر سنگھ بیدی کے حضرت محمد صلی اللہ علیہ واٰلہٍ وسلم کی شان میں کہے گئے کچھ اشعار آپ ان کی ہی زبان میں ملاحظہ کیجئیے: