پی ایچ ایف کا قومی ہاکی چمپیئن شپ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے کا فیصلہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:21

پی ایچ ایف کا قومی ہاکی چمپیئن شپ میں جدید ٹیکنالوجی متعارف کروانے ..

لاہور (اردو پوا ئنٹ تازہ ترین اخبار24دسمبر- 2015ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے 62 ویں ہاکی چمپیئن شپ میں تھرڈ امپائر ویڈیو ریفریل سسٹم متعارف کروانے کا اعلان کردیا ہے .

(جاری ہے)

قومی ٹیم کے کوچ اور سابق اولمپیئن قمر ابراہیم نے چمپیئن شپ کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ اس سسٹم کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ اگر میچوں کے دوران کوئی خامی ہو تو اس کو کم سے کم کیا جائے ، سسٹم کے باوجود دو امپائرمیچ کا انتظام سنبھالیں گے جو ٹیموں کو منصفانہ فائدہ پہنچانے کے لیے امپائر منیجر کیساتھ ویڈیو سے منسلک ہوں گے ۔