کراچی، پاکستان کو نام نہادسیاسی شخصیات نے وڈیرے کی جاگیر سمجھ رکھا ہے ،قادر خان یوسف زئی

جمعرات 24 دسمبر 2015 16:22

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) سندھ شہری فیڈریشن کے چیئرمین قادر خان یوسف زئی نے فیڈریشن ہاؤس کراچی سے جاری بیان میں کہا کہ پاکستان کو نام نہادسیاسی شخصیات نے وڈیرے کی جاگیر سمجھ رکھا ہے ، بلاول زردری کوئی شہنشاہ پاکستان نہیں تھے کہ سندھ کے سینئر وزیر نثا کھوڑو بچی کی ہلاکت پر بے شرمی سے کہہ رہے ہیں ہمیں سب زیادہ بلاول زرادری عزیز ہیں۔

وی وی آئی پی سیکورٹی پرکوٹول کے باعث معصوم 10مہینے کی لیاری کی بچی کو سول ہسپتال میں بر وقت امداد نہ ملنے کے سبب ہلاکت ایک انسانی سانحہ سے کم نہیں ہے ۔ بلاول زرداری نے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کی ہے۔ ہسپتال کے آنے جانے والے دروازے بند کرکے جان بچانے کیلئے ہسپتال آنے والوں کو زبردستی روک کر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی گئی ہے چیف جسٹس آف پاکستان اس سنگین غیر ذمے داری پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زردری اور وزریر اعلی سندھ سید قائم علی شاہ کیخلاف از خود نوٹس لیکر قتل کی ایف آئی آر ان پر درج کروائے اور لیاری دس ماہ کی معصوم بسمہ کے والدین کو انصاف فراہم کرے۔

(جاری ہے)

قادر خان یوسف زئی نے مزید کہا کہ پاکستان میں جب تک وی وی آئی ہی کلچر ختم نہیں ہوگا اس وقت تک ایسے سانحے جنم دیتے رہیں گے ۔ اعلی عدلیہ کو ازخود نوٹس لیکر اس کلچر کا خاتمہ کرنے کیلئے موثر اقدامات کرنے ہونگے کیونکہ نا اہل حکومت سندھ کی نااہلیاں پہلے ہی ہزاروں بے گناہوں کی جان لے چکی ہے اور سپریم کورٹ کراچی آپریشن سماعت مین کہہ چکی ہے کہ سندھ حکومت کے پاس حق حکمرانی کرنے کا کوئی جواز نہیں رہ گیا ۔

متعلقہ عنوان :