کاکروچ کی قبر دو ہفتوں میں ہی عالیشان مقبرے میں تبدیل ہوگئی مگر پھر۔۔۔

Faizan Hashmi فیضان ہاشمی جمعرات 24 دسمبر 2015 16:38

کاکروچ کی قبر دو ہفتوں میں ہی عالیشان مقبرے میں تبدیل ہوگئی مگر پھر۔۔۔

(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24دسمبر2015ء)جب ایک طالب علم نے مردہ کاکروچ کو عام سےانداز میں ایک چھوٹی سی قبر میں دفنایا تو کسی کے وہم وگمان میں بھی نہیں تھا کہ آگے کیا ہونے والا ہے۔ ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے پروفیسر نے فیس بک میں تصاویر کی ایک سیریز پوسٹ کی ہے ، جس میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح کاکروچ کی قبر صرف دوہفتوں میں عالیشان مقبرے میں تبدیل ہوگئی ۔

پروفیسر نے سب سے پہلے بتایا کہ یونیورسٹی میں دیوار کے ساتھ دوہفتوں سےا یک مردہ کاکروچ موجود ہے۔کچھ انٹرپرائزنگ لوگوں نے اس کی قبر کو مقبرہ بنا دیا ہے۔ قبر کے مقبرہ بننے کا آغاز ایک نیلے کاغذ سے ہوا، جس پر گلابی ستارے بنے ہوئے تھے۔کسی نے کاکروچ کو نام دیتے ہوئے کاغذ پر لکھا کہ آر آئی پی روزی روچ۔

(جاری ہے)

اس نے کاغذ قبر کے سرہانے لگا کر ساتھ میں کاغذی پھول ڈال دئیے۔

دوسرے دن کے اختتام تک وہاں پر ”کبھی نہ بھول پائیں گے“ کا پوسٹر لگ گیا۔اس کے ساتھ ہی قبر کے گرد کئی طرح کی اشیاء جمع ہونے لگی۔ تیسرے دن پروفیسر نے بتایا کہ وہاں پر ایک موم بتی بھی آگئی ہے اور ایک ننھا تابوت بھی رکھ دیا گیا ہے۔دوہفتوں سے مقبرہ آباد ہوتا رہا اور اس میں اشیاء کا اضافہ ہوتا رہا۔ کاکروچ کے مقبرے پر جس پر کاکروچ کی تصویر بھی لگا دی گئی تھی، ٹیڈی بیئر، لولی پاپ، بوتل کے ڈھکن، مٹھائیاں، موم بتیاں، کنکر ، غیر ملکی بنکوں کے نوٹ، سگریٹ اور تولیہ بھی پڑے ہیں۔

بارہویں دن کسی نے مقبرے پر بیس بال کی ٹوپی سے بنا ہوا جھنڈا بھی لہرا دیا اور مقبرے پر لکھ دیا کہ روزی روچ ہمارے بیچ 14 دسمبر تک رہے گا، اس کے بعد اس کی تقریبات منعقد کی جائیں گی، اس دوران مین آفس میں کھانا اور پینا بھی ہوگا۔ پچھلی جمعرات کو روزی روچ کو اس کے مقبرے سے نہایت عزت اور احترام کے ساتھ نکال کر اس کی چتا کو جلا دیا دیا ۔