غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان نظر انداز:شہریوں کا احتجاج

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:24

پیرمحل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) وفاقی حکومت کا ربیع اول کے دن بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان نظر انداز بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ شہریوں کا احتجاج اسلام دشمن واپڈا ملازمین کے خلاف فی الفور کاروائی کی جائے سماجی دینی حلقوں کا مطالبہ تفصیل کے مطابق پیرمحل شہر میں کسی بھی قسم کی انڈسٹری نہ ہونے اورشدید سردی میں بجلی کی استعمال میں کمی کے باوجود سے 12سے 14گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ شروع ہے جس سے کاروباری طبقہ سخت مشکلات کاشکار ہے وفاقی حکومت نے 12ربیع الاول کے دن مکمل طورپر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا مگر سب ڈویژن فیسکو پیرمحل کے اسلام دشمن ملازمین نے طویل لوڈشیڈنگ کرکے محافل اور چراغاں کو ملیامیٹ کیے رکھا سماجی ودینی حلقوں نے مجاز اتھارٹی سے اسلام دشمن اقدام کرکے وفاقی حکومت کے خلاف نفرت پیدا کرنے والے واپڈا ملازمین کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :