کراچی،بنارس کالونی میں گھر سے4افراد کی لاشیں برآمد

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:36

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) کراچی کے علاقے بنارس کالونی میں گھر سے4افراد کی لاشیں ملی ہیں ،ریسکو ذرائع کے مطابق مرنے والوں میں 2خواتین بھی شامل ہیں جبکہ چاروں افراد کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا ہے پولیس کے مطابق بنارس میں گھر سے 2خواتین سمیت4افراد کی لاشیں تحویل میں لی ہیں جسے ضابطہ کی ضروری کارروائی کے بعد لواحقین کے حوالے کر دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق قتل کے واقعہ کی جانچ کی جاری ہے مذکورہ قتل ذاتی رنجش کا شاخسانہ بھی ہو سکتی ہے تاہم پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :