محمد عامر کی بی پی ایل میں محمد حفیظ کی وکٹ اْڑانے کے بعد خصوصی گفتگو منظر عام پر آ گئی

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:49

محمد عامر کی بی پی ایل میں محمد حفیظ کی وکٹ اْڑانے کے بعد خصوصی گفتگو ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء)میچ فکسنگ میں سزا یافتہ پاکستانی کرکٹر محمد عامر نے بنگلہ دیش پریمئر لیگ میں آل راؤنڈر محمد حفیظ کی وکٹ اْڑانے کے بعد خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔

(جاری ہے)

محمد عامر سے جب سوال کیا گیا کہ سلو وکٹ پر محض 18رنز کے عوض تین وکٹیں حاصل کرنا شاندار پرفارمنس ہے اس پر آپ کیا کہیں گے تو انہوں نے جواب دیا کہ آپ دیکھ رہے ہیں کہ کافی عرصہ کرکٹ سے دور رہنے کے بعد میری واپسی ہوئی ہے اور میں چھ ماہ سے ردھم میں ہوں۔ایک سوال کے جواب میں محمد عامر نے کہا کہ آج ہماری سائیڈ کی فیلڈنگ بھی بہت عمدہ تھی خاص طور پر عمر اکمل نے شاندار پرفارمنس دکھائی۔ ۔