محمد عامر کی موجودگی باوجود حفیظ نے انکار بعد بالاآخرکیمپ میں رپورٹ کردی

جمعرات 24 دسمبر 2015 17:49

محمد عامر کی موجودگی باوجود حفیظ نے انکار بعد بالاآخرکیمپ میں رپورٹ ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) آل راؤنڈر محمد حفیظ لائن پر آگئے پہلے انکار کیا بعد میں محمد عامر کی موجود گی میں پریکٹس کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کیمپ میں پہنچ گئے ، بائیکاٹ کے چانس بدستور قائم ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق محمد حفیظ نے بنگلہ دیش پریمیئرلیگ میں محمد عامر کی موجودگی میں کھیلنے سے انکار کردیاتھا اور موقف اپنایاتھاکہ قوم کیلئے شرمندگی کا باعث بننے والے کھلاڑی کیساتھ نہیں کھیلناچاہتے لیکن اب کی بار محمد حفیظ نے کیمپ میں رپورٹ کردی اور اکٹھے ٹریننگ کررہے ہیں میڈیا رپورٹس کے مطابق کہ محمد حفیظ سمیت دیگر کھلاڑیوں کی طرف سے عامر کی ٹیم میں شمولیت پر اعتراض ہے اور وہ بائیکاٹ بھی کرسکتے ہیں۔ ۔