عافیہ صدیقی کے ساتھ ناانصافیوں اور زیادتیوں کو فوری ختم کیا جائے، مسیحی برادری کا مطالبہ
عیسیٰ نگری میں عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ میں مسیحی برادری کی جوش خروش کے ساتھ شرکت، چند گھنٹوں میں ہزاروں پوسٹ کارڈ پر دستخط
جمعرات 24 دسمبر 2015 18:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) پاکستانی مسیحی برادری نے اپنے مذہبی تہوار کرسمس کے موقع پر عافیہ موومنٹ اور سول سوسائٹی کے زیراہتمام عیسیٰ نگری میں ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کیلئے لگائے جانے والے ” عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ“ کا جوش و خروش کے ساتھ دورہ کیا اور چند گھنٹوں میں ہزاروں پوسٹ کارڈپر دستخط کر کے امریکی صدر باراک اوبامہ اورامریکی انتظامیہ سے اپیل کی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو رہا کرکے پاکستانی مسیحی برادری کو کرسمس اور نئے سال کا تحفہ دیں۔
عافیہ موومنٹ میڈیا انفارمیشن سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی اور وطن واپسی کیلئے کاروا ن غیرت کے سلسلے میں عیسی نگری ، کراچی میں ” عافیہ رہائی دستخطی مہم کیمپ“ کا انعقاد کیا گیا، عافیہ صدیقی جو کہ بارہ سال اور نو ماہ سے امریکی قید میں ہیں اور2010 ء سے ایک ایسے جرم کی پاداش میں 86 سال کی سزا کاٹ رہی ہیں جو کہ پاکستان، افغانستان یا امریکی سرزمین پر وقوع پذیر ہی نہیں ہوا ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.