محمد عامر کی ٹیم میں واپسی اتنی آسان نہیں ہے: مصباح الحق

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 18:59

محمد عامر کی ٹیم میں واپسی اتنی آسان نہیں ہے: مصباح الحق
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24دسمبر 2015 ء) مصباح الحق کا کہنا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی اتنی آسان نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد عامر کی ٹیم میں واپسی اتنی آسان نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ٹیم میں محمد عامر کی واپسی پر عوام کی جانب سے شدید ردعمل آ سکتا ہے۔ خاص کر دوسرے ممالک میں عامر کے ٹیم میں کھیلنے سے لوگوں کی جانب سے شدید ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ اس تمام معاملے کو کرکٹ بورڈ کی جانب سے سنجیدگی سے حل کرنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :