وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی نیب افسران سے ملاقات ، ویڈیو سکینڈل اور یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کے الزامات سے متعلق جواب طلبی پر چند ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی یقین دہانی

جمعرات 24 دسمبر 2015 19:08

وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود کی نیب افسران سے ملاقات ، ویڈیو سکینڈل ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) صوبائی و زیر تعلیم پنجاب رانا مشہود خان طلب کرنے پر نیب آفس پہنچ گئے‘صوبائی وزیر نے ویڈیو سکینڈل اور یوتھ فیسٹیول میں مبینہ کرپشن کے الزامات سے متعلق جواب طلبی پر چند ہفتوں میں جواب جمع کرانے کی یقین دہانی کرا دی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق یوتھ فیسٹیول اور ویڈیو سکینڈل کی تحقیقات کی باقاعدہ منظوری کے بعد نیب نے رانا مشہود کو طلبی کا نوٹس بھجوایا گیا تھا۔

صوبائی وزیر نے متعلقہ نیب افسروں سے ملاقات میں الزامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ یاد رہے کہ یوتھ فیسٹیول کے حوالے سے نیب پہلے ہی ریکارڈ قبضے میں لے چکا ہے اور بڑے پیمانے پر تحقیقات کی جا رہی ہے۔ اس کیس میں مبینہ طور پر من پسند افراد کو مختلف ٹھیکے دے کر نوازا گیا اور بڑے پیمانے پر کرپشن کی گئی تاہم اصل حقائق تحقیقات مکمل ہونے پر ہی سامنے آ سکیں گے۔