افتخار محمد چوہدری کی نئی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس و جمہوری پارٹی لانچنگ کے لئے تیار

سبز نیلے رنگوں پر مشتمل پرچم بھی بنا دیا گیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 19:19

افتخار محمد چوہدری کی نئی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس و جمہوری پارٹی لانچنگ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔24دسمبر۔2015ء) سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی نئی سیاسی جماعت پاکستان جسٹس و جمہوری پارٹی لانچنگ کے لئے تیار ، سبز نیلے رنگوں پر مشتمل پرچم بھی بنا دیا گیا باقاعدہ تقریب جمعہ کو دوپہر ایک بجے تا شام ساڑھے چھ بجے تک مقامی ہوٹل میں ہوگی ۔

(جاری ہے)

تین ہزار مہمانوں کو دعوت نامے جاری کئے گئے جبکہ نشستوں کا اہتمام کم تعداد میں کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے آخر کار سیاسی جماعت بنانے کا حتمی فیصلہ کرلیا اس حوالے سے تقریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے تاہم سینئر قانون دانوں نے تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ہے ان رہنماؤں میں علی احمد کرد سمیت دیگر رہنما شامل ہیں