رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں صرف ایک نقطے پر غلط فہمی ہے ،وزیر اعلیٰ سندھ

جو لوگ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں انہیں بہت مایوسی ہوگی ،قائم علی شاہ کی مختلف بارز ایسوسی ایشنز کے وفد سے گفتگو

جمعرات 24 دسمبر 2015 20:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ رینجرز اختیارات کے معاملے پر وفاق اور سندھ میں صرف ایک نقطے پر غلط فہمی ہے جو جلد دور ہوجائے گی ۔جو لوگ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں انہیں بہت مایوسی ہوگی کیونکہ ان کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے ۔وہ جمعرات کو مختلف بارز ایسوسی ایشنز کے مشترکہ وفد سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے ۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ اگر ادارے اپنی حدود میں رہ کر کام کریں تو کوئی مسئلہ ہی پیدا نہ ہو ۔سندھ میں امن و امان کی صورت حال پرویز مشرف کے دور سے ہی خراب رہی ہے ۔ہم نے آکر سندھ کے حالات کو کنٹرول کیا اور امن لے کر آے ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت سندھ میں ایک بھی اغواء برائے تاوان کا کوئی بھی کیس نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

وفاق اور سندھ میں رینجرز کے اختیارات کے معاملے پر صرف ایک نقطے پر غلط فہمی ہے جو جلد دور ہوجائے گی ۔

جو لوگ رینجرز اختیارات کے معاملے پر سیاست کررہے ہیں انہیں بہت مایوسی ہوگی کیونکہ ان کے مذموم مقاصد پورے نہیں ہوں گے ۔انہوں نے کہا کہ تمام معاملات آئین و قانون کے تحت حل کرلیے جائیں گے ۔سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ پولیس اور رینجرز نے قیام امن کے لیے ناقابل فراموش قربانیاں دی ہیں نہیں ہم ضائع نہیں ہونے دیں گے ۔