جماعت اسلامی کے تحت کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری میں گفٹ تقسیم کیے گئے
ہر مذہب کے اندر امن ومحبت کا درس دیا گیا ہے ۔ہمیں مشترکات پر عمل کرنا چاہیے،اسد اللہ بھٹو کا تقریب سے خطاب
جمعرات 24 دسمبر 2015 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) جماعت اسلامی اور الخدمت کراچی کی جانب سے کرسمس کے موقع پر مسیحی برادری میں گفٹ ہیمپر تقسیم کیے گئے اور اس سلسلے میں ادارہ نور حق میں ایک سادہ اور پروقار تقریب منعقد کی گئی ۔تقریب میں خواتین اور بچوں سمیت مسیحی برادری کے افراد نے شرکت کی ۔جماعت اسلامی کی جانب سے مسیحی برادری کو کرسمس کی مبارکباد بھی دی گئی ۔
تقریب سے جماعت اسلامی کے پاکستان کے نائب امیر اور اقلیتی امو ر کے نگراں اسد اللہ بھٹو ،جماعت اسلامی کراچی منارٹی ونگ کے صدر یونس سوہن ایڈوکیٹ اور پادری نقاش نے بھی خطاب کیا جبکہ نظامت کے فرائض جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر اور اقلیتی امور کے نگراں مسلم پرویز نے ادا کیے ۔اس موقع پر الخدمت کراچی کے سینئر منیجر منظر عالم ،جماعت اسلامی کراچی کے سکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،منارٹی ونگ کے نائب صدر سموئیل نذیر ،جنرل سکریٹری پرویز برکت ،کنٹونمنٹ بورڈ سے جماعت اسلامی کی اقلیتی کونسلر نسرین اسٹیفن اور دیگر بھی موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
کراچی، دوست کے ہاتھوں دوست کے قتل کی سی سی ٹی وی سامنے آگئی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے ایران کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی تبدیلی کے امکانات کم ہوگئے
-
21اپریل کا ضمنی الیکشن 8،فروری کے الیکشن کا ہی ری پلے تھا،رائے حسن نواز
-
پنجاب میں پراونشنل انفورسمنٹ اتھارٹی کاقیام، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے منظوری دے دی
-
ڈیرہ غازی خان پولیس کی کارروائی،منشیات فروش کو گرفتار کر کے 4 کلو گرام چرس برآمد کر لی
-
وفاقی وزیر برائے وفاقی تعلیم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے یونیسیف کے نمائندے کی ملاقات
-
نوجوانوں کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے،رانا مشہود احمد خاں
-
سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے،وفاقی وزیررانا تنویر حسین
-
مارچ میں چین کی پاکستان میں 153.9ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری
-
صوبائی وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کی زیرصدارت فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی کا 36 واں سینڈیکیٹ اجلاس
-
لیسکو کی بجلی چوروں کا خلاف کارروائیاں ، 8 ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.