شہر کی سڑکوں پرکاروان عید میلادالنبی !طویل بس میں محفل میلاد کا سماں
حلیم عادل شیخ کی قیادت میں قافلے میں شریک لوگوں نے عوام میں جھنڈیاں اور مٹھائیاں تقسیم
جمعرات 24 دسمبر 2015 20:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) سیاسی وسماجی شخصیت حلیم عادل شیخ اور ان کے عاشقان رسول ساتھیوں کی جانب سے جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی خوشی میں کاروان عید میلادلالنبی کے نام سے ایک بڑی بس کو سبز اور دیگر رنگ برنگے برقی قمقموں سے خوب سجایا گیا۔اور دیگر گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کے ساتھ یہ قافلہ شہر کے مختلف علاقوں ملیر کے مختلف مقامات سے ہوتا ہوا میمن گوٹھ پہنچا۔
راستے میں حلیم عادل شیخ ،نعیم عادل شیخ ،بابر انیس ،جاوید اعوان ،فرحان شاہ ،شیخ اقبال ،صدام کنبھر ،کوثر بی بی ،ما ہ گل غفور،اریبہ اور دیگر نے شہریوں میں سبز جھنڈے اور مٹھائیوں کو تقسیم کیا۔قافلے کے شرکاء کی جانب سے بلند آواز میں مرحبا یا مصطفی کو پڑھا گیا۔(جاری ہے)
اس ووران حلیم عادل شیخ نے راستے بھرمیں اس دن کے حوالے سے اپنی بھرپور عقیدت کا اظہار کیا۔
سینئر سیاستدان و سابق صوبائی مشیر حلیم عادل شیخ نے جشن عید میلادالنبی کی خوشی میں پوری قوم کو مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آپ حضوراکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی آمد ہی تخلیق کائنات ہے ۔عید میلاد النبی مسلمانوں کے لیے سب سے عظیم تہوار ہے ۔جہاں جہاں دنیا بھر میں چھوٹے بڑے جلوس نکالے جارہے ہیں یہ سب آپ حضوراکرم سے اپنی دلی محبت کا اظہار کرنے والے لوگ ہیں جو اس رات جاگ جاگ کرعبادتیں کرتے ہیں اور عالم اسلام کی بھلائی کے ساتھ امت مسملہ کی سلامتی کی دعائیں بھی مانگتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس دن کو منانے والی پوری دنیا کے لوگ ہی مبارکباد کے مستحق ہیں،ہمارے ساتھ شریک لوگوں نے جس انداز میں اپنی عقیدت اور محبت کا اظہار کیا ہے اسے دیکھ کر اچھا لگا ہے ،آج کا یہ دن ہمیں باہمی محبت اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے ،کیونکہ اسی دن کی وجہ سے کائنات کی ہر شے کا ظہورہوا اور ہمیں اس دنیا میں موجود نعمتوں سے فائدے حاصل ہوئے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا یہ قافلہ رات بھر بھی شہر کی سڑکوں پر رواں دواں رہا اور اس کے اگلے روز بھی ہم عاشقان رسول کے ہمراہ سڑکوں پر موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
جعلی ادویات کی فروخت میں ملوث میڈیکل اسٹور منیجر گرفتار
-
کچھ لوگ جعلی حلقہ بندیوں اور ووٹر لسٹ کے باعث مسلط ہیں، خالد مقبول
-
شانگلہ حملے کے اصل ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے، وفاقی وزیرداخلہ کا اسلام آباد میں چینی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر گفتگو
-
کراچی میں قبضہ مافیا کے کارندوں کا حاملہ خاتون پر تشدد
-
جناح اسپتال میں خواتین ڈاکٹروں کو بطور سزا کمرے میں بند کرنے کا انکشاف
-
سندھ حکومت کا اورنج لائن اور گرین لائن کو جوڑنے کے لئے شٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ
-
ملک بھر میں چائنیز کی سیکورٹی ہائی الرٹ، بم پروف بسوں کیلئے انتظامات کا آغاز
-
اسٹیل کی قیمتوں میں کمی کی وجہ سے کاروباری سرگرمیوں میں اضافہ ہو گیا
-
نیپرا نے بجلی کی فی یونٹ قیمت4روپی99پیسے بڑھانے پر فیصلہ محفوظ کر لیا
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ورک چارج ملازمین کی تنخواہیں جاری کرنے کی منظوری
-
چوھدری شافع حسین سے ترکیہ کے قونصل جنرل کی ملاقات، پنجاب اور ترکیہ کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے کراچی بار ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.