انٹرنیٹ کا نیا پاگل پن۔شائقین چہرہ نچانے لگے

muhammad ali محمد علی جمعرات 24 دسمبر 2015 20:51

انٹرنیٹ کا نیا پاگل پن۔شائقین  چہرہ نچانے لگے
بیجنگ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.24دسمبر 2015 ء) آئس بکٹ اور دوسرے طرح طرح کے چیلنجز کے بعد انٹرنیٹ کا نیا پاگل پن ہے ”فیس ڈانسنگ“۔ خاص طور پر چین میں مقبول ، فیس ڈانسنگ کے شائقین اپنے چہرے پر طرح طرح کے نقش و نگار یا انسانی جسم کا خاکہ بنا لیتے ہیں۔ اس کے بعد وہ چہرے کے عضلات اس طریقے سے ہلاتے ہیں کہ وہ خاکہ ڈانس کرتا ہوا محسوس ہوتا ہے۔

بہتر ڈانس کے لیے آنکھوں کی بھوؤں کو بازوں کی شکل دے دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن Mei Pai نے ایسے ہی فیس ڈانسنگ کے مقابلے کا اعلان کیا اور اس حوالے سے سامنے آنے والی ویڈیوز کو چین کے پیپلز ڈیلی نے یوٹیوب پر اپ لوڈ کر دیا۔ ویڈیوشیئرنگ ایپلی کیشن نے اپنی ویب سائٹ پر لوگوں کو اس مقابلے میں حصہ لینے کے لیے ویڈیو ریکارڈ کرنے اور انہیں #human face dance competition#کے ٹیگ سے پوسٹ کرنے کا کہا۔ اس مقابلے کے لیے بننے والی تمام ویڈیوز 10 سے 20 سیکنڈ کی ہیں ۔ ویڈیوز کو ہزاروں کی تعداد میں لائکس بھی ملے ہیں۔چین کے ٹوئٹر یعنی ویبو پر بھی اس طرح کی ویڈیوز کی بھرمار ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :