خیبرپختونخوا حکومت کے دعوے کھوکھاتے ، سی اینڈڈبلیو پبلک ہیلتھ کے کلاس فورملازمین کی اپ گریڈیشن نہ ہوسکی

جمعرات 24 دسمبر 2015 21:19

خیبرپختونخوا حکومت کے دعوے کھوکھاتے ، سی اینڈڈبلیو پبلک ہیلتھ کے کلاس ..

ڈیر ہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) صوبائی حکومت خیبرپختونخواہ سرکاری ملازمین کلاس فورکی اپگریڈیشن کرنے کے دعوے کھوکھاتے جبکہ سی اینڈڈبلیو پبلک ہیلتھ کے کلاس فورملازمین کی تاحال اپگریڈیشن نہ ہوسکی ۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس نے بھی کلاس فورملازمین کواپگریڈیشن کرنے سے انکارکردیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مبینہ طورپرمعلوم ہوا ہے کہ محکمہ تعلیم سمیت دیگرسرکاری محکموں کے کلاس فورملازمین کواپگریڈٹواسیٹ اپ کردیاجبکہ محکمہ سی اینڈڈبلیو اورمحکمہ پبلک ہیلتھ اورایریگیشن کے ملازمین ٹواسٹیپ اپ گریڈیشن سے محروم ہیں اوراپگریڈیشن کیلئے دربدرکی ٹھوکریں کھانے لگے۔

متاثرہ کلاس فورملازمین کے ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے کلاس فورملازمین کواپگریڈکرنے کااعلان کیااورباقاعدہ اسمبلی کے بجٹ اجلاس میں بھی کلاس فورملازمین کوٹسٹیپ اپگریڈکرنیکی منظوری دی۔لیکن اے جی آفس پشاورکی طرف سے کلاس فورسرکاری ملازمین کوٹوسٹیپ اپگریڈیشن کے معاملے پرتاخیرکی جارہی ہے اورانکی راہ میں رکاوٹ ڈالی جارہی ہے۔جس سے کلاس فورسرکاری ملازمین میں سخت بے چینی پائی جاتی ہے۔متاثرہ کلاس فورملازمین نے خیبرپختونخواہ حکومت سے اس بارے اصلاح احوال کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :