نہ پروٹوکول ،نہ ٹریفک روکی گئی…شہبازشریف تین گھنٹے تک میٹروٹرین کے روٹ کا دورہ کرتے رہے

مزدوروں اورشہریوں سے ہاتھ ملایا،وزیراعلیٰ پنجاب کو دیکھ کرعوام کو حیرت،”شہبازشریف زندہ باد“ کے نعرے

جمعرات 24 دسمبر 2015 21:22

نہ پروٹوکول ،نہ ٹریفک روکی گئی…شہبازشریف تین گھنٹے تک میٹروٹرین کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے عید میلادالنبی کی تعطیل کے باوجود جمعرات کی صبح پروٹوکول کے لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے کے روٹ کا اچانک دورہ کیا۔وزیراعلیٰ نے ڈیرہ گجراں سے سمن آباد تک منصوبے کے روٹ پر تین گھنٹے تک تعمیراتی کاموں پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا اوریونیورسٹی آف انجینئرنگ کے اینڈ ٹیکنالوجی کے قریب سائٹ آفس میں ایک اجلاس کی صدارت بھی کی،جس میں وزیراعلیٰ کو منصوبے کے پیکیج ون کے سول ورکس پر ہونے والی پیش رفت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعلیٰ شہبازشریف کے دورے کے دوران کسی موقع پر ٹریفک کو نہیں روکا گیا اور ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں رہی۔ وزیراعلیٰ نے مختلف مقامات پر گاڑی سے اتر کر نہ صرف خود تعمیراتی کاموں کی رفتار کا معائنہ کیا بلکہ مزدوروں سے ہاتھ ملایا اوران سے گفتگو کی۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے مزدوروں کو تلقین کی کہ وہ محنت ،محنت اورصرف محنت سے کام کریں کیونکہ آج عید میلادالنبی منائی جارہی ہے اورہماری نبی کریم نے بھی اپنے ہاتھ سے محنت کی ہے ۔

وزیراعلیٰ کو دیکھ کر مختلف مقامات پر شہری بھی جمع ہوگئے اورانہوں نے ”شہبازشریف زندہ باد“ کے نعرے لگائے۔ وزیراعلیٰ نے شہریوں سے پنجابی زبان میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ”اے منصوبہ تاڈے واستے شروع کیتا اے، اینوں جلدی توڑ تک پہنچاواں گے،مینوں تاڈی عارضی تکلیف دا پورا احساس اے، تے اے جلدی خوشی وچ بدل جاوئے گی“۔شہریوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو دیکھ کر خوشگوارحیرت کا اظہار کیا اورکہاکہ” اے بڑاوڈا منصوبہ اے، تے سانوں خوشی ہے کہ تسی عوام نوں سہولتاں پہنچان واستے دن رات کام کردے او“۔

شہریوں نے وزیراعلیٰ شہبازشریف کو میٹروریل کا منصوبہ شروع کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ ہمارا اپنا منصوبہ ہے جس سے سفری سہولتوں میں بے پناہ آسانی پیدا ہوگی۔

متعلقہ عنوان :