سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کمپریسر کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیدیا، وسیع پیمانے پر کریک ڈان کا فیصلہ

جمعرات 24 دسمبر 2015 21:32

سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کمپریسر کے استعمال کو غیر قانونی قرار ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) سوئی نادرن گیس پائپ لائنز نے کمپریسر کے استعمال کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے وسیع پیمانے پر کریک ڈان کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

موسم سرما کا آغاز ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بعض صارفین نے کمپریسر کا استعمال شروع کر دیا جس کی وجہ سے اطراف کے رہائشیوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے۔ اس حوالے سے سینکڑوں شکایات سامنے آنے کے بعد محکمہ سوئی گیس نے کمپریسر کے استعمال کو باضابطہ غیر قانونی قرار دیتے ہوئے متنبہ کیاہے کہ غیر قانونی اقدام کرنیو الوں کے خلاف کریک ڈان کا آغاز کیا جارہاہے۔ پکڑے جانے والے صارفین کے کنکشنز منقطع کر دیئے جائیں گے، صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ کمپریسر کے استعمال کی اطلاع 1199پر دیں۔

متعلقہ عنوان :