ٹنڈوالہیار، یوم ولادت کے موقع پر شہر کو برقی قمقموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 21:38

ٹنڈوالہیار (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24 دسمبر۔2015ء) یوم ولادت کے موقع پر ٹنڈوالہیار شہر کو برقی قمقموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا ۔عاشقان رسول نے آپ کی یوم ولادت کی خوشی کو منانے کیلئے گھروں پر چراغا ں کیا ،گلی محلوں اور بازاروں کو سبز ہلالی پرچموں سے سجایاگیاپورے ضلع کی فضاء کو دروردو سلام سے معطر کرنے کا اہتمام کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ٹنڈوالہیار کے مختلف علاقوں کو ہر سال کی طرح اس سال بھی برقی قمقموں اور سبز ہلالی پرچموں سے سجایا گیا۔جن میں اکرم کالونی ،پریم نگر ،شہباز کالونی ،ناگوری پلاٹ ،مجاہد کالونی ،قلعہ ایریا ،خواجہ اجمیر کالونی ،غازی کالرو،نواب کالونی،منصور کالونی ،سومرا کالونی، وتایو فقیر کالونی ،عباس بھائی ٹاون سمیت مختلف کالونیوں اور مین شاہراہوں کو برقی قمقموں سے روشن کیا گیا اور چراغا بھی کیا گیا ۔