قائد اعظم ڈے پر خطرناک ڈرائیونگ ، ون ویلنگ، اور زائد کرایہ وصول کرنے والوں کیخلاف سخت کاروائی کی جائے

چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی پولیس افسروں کو ہدایت

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:00

قائد اعظم ڈے پر خطرناک ڈرائیونگ ، ون ویلنگ، اور زائد کرایہ وصول کرنے ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24 دسمبر۔2015ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی ایس ایس پی شعیب خرم جانباز نے کہا ہے کہ قائد اعظم ڈے کے موقع پر راولپنڈی سمیت تحصیلوں میں ٹریفک کے خصوصی اقدامات کیئے گئے ہیں تیز رفتاری ، خطرناک ڈرائیونگ ، ون ویلنگ، اور مسافروں سے زائد کرایہ وصول کرنے والی پبلک سروس گاڑیوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے سپیشل سکواڈبنا دئیے گئے ہیں جو خصوصی ناکہ بندیوں کے ذریعے خلاف ورزی کی مرتکب گاڑیوں اور موٹر سائیکلو ں کے خلا ف بھر پور ایکشن لیں گے انہوں نے کہا کہ وارڈن افسران سمیت انسپکٹرز اور ڈی ایس پیز کو احکامات جاری کئے گئے ہیں کہ قائد اعظم ڈے کے موقع پر ٹریفک روانی کو برقرار رکھا جائے اور آن گراؤنڈ شہریوں کو ٹریفک کی مکمل سہولیات فراہم کی جائیں ۔

متعلقہ عنوان :