وفاق نے طاقت سے معاملات چلائے تو نتائج خطرناک ہونگے، رینجرز اختیارات پر وزیر اعظم خود فیصلہ کریں ورنہ معاملہ عدالتوں میں جائیگا‘ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:32

وفاق نے طاقت سے معاملات چلائے تو نتائج خطرناک ہونگے، رینجرز اختیارات ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔24دسمبر۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وفاق نے طاقت سے معاملات چلائے تو نتائج خطرناک ہونگے، رینجرز اختیارات کے معاملے کاحل یہی ہے کہ وزیر اعظم خود فیصلہ کریں ورنہ معاملہ عدالتوں میں جائے گا۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو رینجرز اختیارات کے معاملے پر نجی ٹی وی سے گفتگو کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم محمد نواز شریف کو رینجرز معاملہ خود حل کرنا چاہیے ورنہ ایسا نہ ہو کہ ہمیں عدالتوں کا رخ کرنا پڑ جائے ۔ انہوں نے وفاقی حکومت کو خبردار کیاکہ وفاق نے طاقت سے معاملات چلائے تو نتائج خطرناک ہونگے۔