خیبر ایجنسی تیراہ میدان کے عوام نے اسلحہ رضاکارانہ طور پر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا

جمعرات 24 دسمبر 2015 22:38

خیبر ایجنسی تیراہ میدان کے عوام نے اسلحہ رضاکارانہ طور پر سیکورٹی فورسز ..

ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔24دسمبر۔2015ء) خیبر ایجنسی تیراہ میدان کے عوام نے اسلحہ رضاکارانہ طور پر سیکورٹی فورسز کے حوالے کر دیا۔خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر ون اور ٹوکے کامیاب اختتام پر خیبر ایجنسی کی سیکورٹی صورتحال میں نمایاں کامیابی آئی ہے۔جمع کرائے گئے ہتھیاروں میں 82MMمارٹر،75MMRR،14.5MMگنز،12.7MMگنز،آر پی جی سیون ،میزائل اور بڑی تعدا میں مختلف اقسام کے راکٹ ،گرنیڈ اوع گولیا شامل ہے۔

سیکورٹی حکام نے خیبر ایجنسی کی عوام کی جانب سے جمع کی گیا اسلحہ میڈیا کو دیکھاتے ہوئے بتایا کہ پاکستان آرمی اور پولیٹیکل انتظامیہ علاقے کی معاشی اور معاشرتی ترقی کے لئے مل کر کوششیں کر رہے ہیں۔آج کل یہ علاقہ نمایاں ترقی کر رہا ہے جس کی وجہ سے زندگی معمول پر آگئی ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی حکام نے بتایا کہ اس ترقی میں نئے سڑکوں اور سکولوں کی تعمیر ،پانی سپلائی سکیمیں اور بجلی پیدا کرنے کے پروجیکٹ شامل ہے اس کے علاوہ میڈیکل اور آنکھوں کے علاقج کے کیمپس ،پولیو اور خسرہ بھی باقاعدگی سے منعقد کرائے جا رہے ہیں تا کہ مقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں فراہم کی جاسکیں ۔

ان کوششوں کے نتیجے میں تیراہ میدان میں مقامی لوگوں کا اپنی سیکورٹی اداروں خصوصاًافواج پاکستان پر اعتماد خاطر خواہ بڑھ گئے ہیں۔سکیورٹی حکام نے مزید بتایا کہ اہلیان علاقہ کا اپنی مرضی اور خوشی سے بڑے ہتھیار،دھماکہ خیز مواد اور ایمونیشن کا بڑی مقدار مین جمع کروانہ اسی بات کی عکاسی کرتا ہے خیبر ایجنسی میں آپریشن عوام مطمئن ہے اور ہر گزرتے دن کے ساتھ خیبر ایجنسی کے حالات بہتری کے طرف گامزن ہے۔سیکورٹی حکام نے واضح کیا کہ باقی ماندہ علاقے کے بحالی نو بھی جلد ہی مقامی لوگوں کے کواہشات کے مطابق ہونا شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :